تقررات میں معذورین کو عمر کی حد میں 10 سال کی رعایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔12۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے معذور افراد کو سرکاری جائیدادوں میں تقررات میں تحفظات اور دیگر رعایتوں میں مزید 10 سال تک توسیع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری محکمہ بہبودیٔ خواتین و اطفال ڈی دیویا نے جی او ایم ا یس 51 جاری کیا ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ معذور افراد کیلئے سرکاری محکمہ جات میں تقررات کے وقت عمر کی حد میں 10 سال کی رعایت حاصل رہے گی۔ اس کے علاوہ پبلک سرویس کمیشن کے درخواستوں کے ادخال کے وقت درخواست فارم سے معذورین کو استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ ر