حیدرآباد۔18۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے آئندہ 6 تا 9 ماہ میں نوٹفکیشن جاری کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ اسمبلی میں مخلوعہ جائیدادوں پر بڑے پیمانہ پر تقررات کا اعلان کیا ہے۔ کے ٹی آر کے مطابق تمام سرکاری محکمہ جات کو مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترجیحی بنیادوں پر محکمہ تعلیم میں تقررات پہلے عمل میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے میرا گاؤں میرا اسکول اسکیم متعارف کی گئی ہے جس کے تحت 26 ہزار اسکولوں پر 7300 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ ر