تقرری گھوٹالہ:ایک اور لیڈر سی بی آئی اور ای ڈی کے نشانے پر

   

کولکاتا: سی بی آئی نے عدالت میں بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں دعوی کیا ہے کہ یہ بدعنوانی ایک بڑی سازش ہے ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے الزام لگایا کہ سازش کرنے والوں میں سابق وزیر تعلیم اورا ن کے قریبی نوکر شاہ شامل ہونے کے ساتھ حکمراں جماعت کے مقامی لیڈروں سے بھی ان افسران کے رابطے تھے ۔ سی بی آئی نے ان تمام لیڈروں سے پوچھ گچھ شروع کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ ایس ایس سی بھرتی بدعنوانی معاملے میں جنوبی 24 پرگنہ کے ایک لیڈر سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سی بی آئی نے منگل کو لیڈر سے دو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق جنوبی 24پرگنہ کے لیڈر کے خاندان کے کئی افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں۔ نوکری حاصل کرنے کے لیے لیڈر کی سفارش کی ہے یا نہیں اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ لیڈر اس وقت کے وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کے بہت قریبی اور بھروسہ مند تھا۔ سی بی آئی نے مزید الزام لگایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ لیڈر نے اپنے بلاک اور گاؤں میں نوکری دلانے کے نام پر روپیے حاصل کئے۔سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ کئی امیدواروں کی شناخت کی گئی ہے۔