حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) تقریب میں معمولی بات پر بحث و تکرار کے بعد رسوائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ادی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ لنگاریڈی نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس کے مطابق لنگاریڈی نے گذشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا اور اس تقریب میں ایک شخص کے جسم پر سالن گر گیا اور اس کی وجہ لنگاریڈی کو بتاکر اس شخص نے اس کو برہمی کا نشانہ بناتے ہوئے گالی گلوج کی اور رسواء کیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس دن اس نے خودسوزی کرلی ۔ جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ادی بٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
وی آر او رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) ضلع میڑچل میں موڈو چنتلہ پلی منڈل اودے ماری موضع کے ولیج ریونیو آفیسر ( وی آر او ) کو 20 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹہ پاس بک فراہم کرنے کیلئے کسان ملیشم سے ولیج ریونیو آفیسر وینکٹیشم نے بطور رشوت رقم کا مطالبہ کیا تھا اور پھر رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر وی آر او کو گرفتار کرکے حاصل کی گئی رقم بھی ضبط کرلی ۔ علاوہ ازیں بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے مسٹر وینکٹیشم کے مکان کی بھی تلاشی لی ۔