واشنگٹن : امریکہ میں واشنگٹن کے ایک ااسکول میں سیاہ فام تاریخ کے مہینے کی تقریب کے دوران بم کی اطلاع ملنے کے بعد ملک کی خفیہ سروس ایجنسی نے نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ڈوگلاس ایم ہاف کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔ روئٹرز کے مطابق منگل کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد طلبہ اور انتظامیہ کے افراد سے اسکول خالی کروایا گیا تھا۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈوگلاس ایم ہاف امریکہ کے دارالحکومت میں واقع دنبار ہائی اسکول میں موجود تھے جہاں سیاہ فام تاریخ کا مہینہ منایا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملک بھر میں جو تاریخی طور پر سیاہ فام افراد کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بم میں اطلاع ملی تھی، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو کلاسز منسوخ کرنا پڑی تھیں۔ان میں سے کسی بھی جگہ پر کوئی بارودی مواد نہیں پایا گیا تھا تاہم اس کے نتیجے میں سیاہ فام کمیونٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔