حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد میں نوجوانوں نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے تلاشی میں مصروف پولیس سب انسپکٹر کو ٹکر دیدی۔ گوپال پورم پولیس نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ کے پانچ طلباء نے علاقہ سکندرآباد میں لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک سب انسپکٹر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس سب انسپکٹر کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ پولیس گوپال پورم نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔