!تلاوت قرآن نہیں تو یونیورسٹی ڈگری نہیں

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ 15جون ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں یونیورسٹی گریجویٹس کو قرآن کی تلاوت اور اُس کا ترجمہ پڑھنے کی لازمی شرط کی تکمیل کئے بغیر ڈگری حاصل نہیں ہوگی ۔ صوبہ پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے گذشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ کے ذریعہ یونیورسٹی کے تمام اسٹوڈنٹس ( ماسوا غیر مسلم ) کیلئے لازمی بنادیا ہے کہ قرآن کو اردو ترجمہ کے ساتھ سیکھیں ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انہیں ڈگری عطا نہیں کی جائے گی ۔ پنجاب کے تمام سرکاری و خانگی یونیورسٹیوں میں لکچررس ، تمام اسٹوڈنس کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے ۔ مقدس کتاب کی تعلیم اسلامک اسٹیڈیز کے مضمون سے علحدہ ہوگی جو تمام یونیورسٹیوں میں پہلے سے پڑھایا جاتاہے ۔ گورنر نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ ہے اور پنجاب کی یونیورسٹیوں میں قرآن اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغییر کوئی ڈگری حاصل نہیں ہوا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کیلئے قرآن کے ترجمہ کو لازمی طور پر پڑھنے کیلئے دستور میں ترامیم لانے کا منصوبہ ہے ۔ مسلم اکثریتی پاکستان میں اقلیتیں ملک کی جملہ آبادی کا 5فیصد سے کم ہے ۔