تلبیہ کی گونج میں تلنگانہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

,

   

Ferty9 Clinic

۔340 عازمین پر مشتمل قافلہ کو وزیر داخلہ محمد محمود علی و دیگر وزراء نے وداع کیا
حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز)تلبیہ کی گونج میںعازمین حج کا پہلا قافلہ حیدرآباد سے جمعہ کی سہ پہر روانہ ہوا ۔ نم آنکھوں سے عازمین کی وداعی کے مناظر بھی اس موقع پر دیکھنے کو ملے۔ عازمین حج روانہ کرنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میںلوگ حج ہاوز کی عمارت کو گھیر ہوئے تھے ۔ پولیس کے بھاری بندوبست میںعازمین حج کی قافلوں پر مشتمل گاڑیاں حج ہاوز کی عمارت سے روانہ ہوئیں۔عازمین حج کے پہلے قافلے کی وادعی تقریب حج ہاوز کی عمارت واقعہ نامپلی کے وسیع وعریض میدان میںکی گئی۔ جس میں ریاستی وزیر داخلہ الحاج محمد محمودعلی کے علاوہ ریاستی وزراء تلاسانی سرینواس یادواور کے ایشور نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ ارکان قانون ساز کونسل محمد فریدالدین ، فاروق حسین ،چیرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن جناب محمد قمر الدین‘ ایگزیکیٹیو افیسر حج کمیٹی جناب محمد شفیع اللہ‘ چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم ‘ ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآبادبابا فصیح الدین ‘ تلاسانی سائی کرن یادو او ردیگر نے شرکت کی ۔340عازمین حج پر مشتمل قافلے کو ریاستی وزیرداخلہ محمد محمودعلی نے ہری جھنڈے دیکھاکر روانہ کیا۔ تقریب کا اختتام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ کی دعاپر عمل میں آیا۔ قبل ازیں عازمین سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو بھی عازمین حج اور حجاج کرام کی خدمت کے لئے فراخدلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے وافر مقدار میں بجٹ کی اجرائی کرتے ہیںتاکہ عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائی میںکسی قسم کی مشکلات پیش نہ ائے۔انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ سارے ملک میںآج گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال بنی ہوئی ہے ۔ جہاں پر تمام مذہب اور طبقات کے لوگ خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔ انہوں نے عازمین حج سے استفسار کیاکہ وہ اپنے لئے اپنے اہل وعیال کے بعد ریاست تلنگانہ کی ترقی او رچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی درازی عمر کے لئے بھی فریضہ حج کی ادائی کے دوران دعائیں کریں۔ ریاستی وزیر برائے بی سی ویلفیر کے ایشوار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نہ صرف اقلیتوں بلکہ ریاست کے تمام طبقات کے مذہبی او رسماجی امور کے لئے امداد اور رعایت فراہم کرنے میںسنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ۔ انہوں نے حج 2019 کیلئے روانہ ہونے والے تمام عازمین سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ریاستی وزیر تلاسانی سرینواس یادو کے علاوہ الحاج محمد سلیم ‘ ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج سے نیک تمنائو ں کا اظہار اور تلنگانہ کی ترقی کے لئے خصوصی دعائوں کا استفسار کیا۔چیرمین تلنگانہ حج کمیٹی محمدمسیح اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال بہتر سے بہتر انتظامات کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کام کررہی ہے اور اس میںچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی خصوصی دلچسپی بھی ہے۔ ۔عازمین حج کے لئے ایمگریشن اور کرنسی کی تبدیلی کے کاونٹرس بھی حسب روایت حج ہازو میںہی قائم کئے گئے ۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان نے حج انتظامات کا دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ حج کمیٹی کی جانب سے شائع کردہ حج گائیڈ کی رسم اجرائی او رعازمین میںتقسیم بھی محمد محمودعلی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔