تلسنکرات ، 12 لاکھ افراد آبائی مقامات کو روانہ

,

   

آر ٹی سی بسوں کے علاوہ خانگی ٹیکسی خدمات سے استفادہ
حیدرآباد۔ تلسنکرانت کی تعطیلات اور اپنے آبائی مقامات پر تلسنکرات منانے کی غرض سے 12لاکھ افراد شہر حیدرآباد سے اپنے آبائی مقام کو روانہ ہوئے۔ شہر حیدرآباد سے دونوں تلگو ریاستوں کے مختلف اضلاع میں رہنے والوں نے تلسنکرانت کے موقع پر اپنے آبائی مقامات کو روانگی کے لئے نہ صرف خصوصی ٹرینوں بلکہ آرٹی سی کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی بسوں سے بھی استفادہ کیا ہے اور کئی لوگوں نے کیاب خدمات حاصل کرتے ہوئے اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوئے۔ شہر حیدرآباد میں میں جہاں گذشتہ 10 ماہ کے دوران شہری اپنے ہی شہر میں مقید ہوکر رہ گئے تھے اور تین ماہ تک تو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب اپنے گھروں کی حد تک محدود رہے تھے کی بڑی تعداد نے شہر سے بیرونی مقامات کو روانہ ہوتے ہوئے تہوار منانے کا ذہن بنایا ہے۔ شہر حیدرآباد سے روانہ ہونے والے 12افراد نے آرٹی سی کی جانب سے دونوں تلگو ریاستوں کے لئے چلائی جانے والی 4900 بسوں سے استفادہ کے علاوہ 3500 ریگولر بسوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے آبائی مقامات تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے تہوار منانے کے لئے جن مقامات تک لوگ پہنچے ہیں ان میں بنگلورو‘ مچھلی پٹنم‘ وجئے واڑہ‘کاکیناڈا‘ وشاکھا پٹنم‘تروپتی اور کئی علاقے شامل ہیں۔کیاب مالکین کا کہناہے کہ پہلی مرتبہ شہریوں کی بڑی تعداد نے خانگی گاڑیوں کے استعمال کے ذریعہ اپنے آبائی مقامات تک پہنچنے کو ترجیح دی ہے اور جو لوگ اپنی گاڑیو ںمیں جانے کے حق میں نہیں تھے ان لوگوں نے میکسی کیاب جو بین ریاستی کیاب خدمات ہیں ان کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آبائی مقامات تک کا سفر کیا ہے۔