تلسی اور گووند کی حلف برداری

   

بھوپال: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) ارکان اسمبلی تلسی سلاوٹ اور گووند راجپور آج یہاں دن میں ساڑھے 12 بجے راج بھون میں منعقد تقریب حلف برداری میں وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے ۔گورنر آنندی بین پٹیل تقریب میں دونوں کو کابینی وزرا کے طور پر حلف دلائیں گی۔مسٹر سلاوٹ اور مسٹر راجپورت موجودہ شیو راج سنگھ چوہان حکومت میں پہلے بھی وزیر تھے ، لیکن اس وقت وہ رکن اسمبلی منتخب نہیں ہوئے تھے ۔ غیر ایم ایل اے کے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیر رہنے کے آئینی التزام کے سبب انہوں نے ودھان سبھا ضمنی انتخاب سے قبل اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا کے حامی سمجھے جانے والے مسٹر سلاوٹ اور مسٹر راجپوت اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے ٹکٹ پر بالترتیب سانورے اور سرکھی اسمبلی سیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ضابطوں کے مطابق ریاست میں حال ہی میں وزیراعلی سمیت زیادہ سے زیادہ وزیر ہوسکتے ہیں۔ ان دو وزیروں کے حلف لینے کے بعد بھی کابینہ میں کچھ عہدے حکمت عملی کے طور پر خالی رکھے جارہے ہیں۔