تلنگانہ، ٹاملناڈو اور کیرالا کے شہری علاقوں میں وسعت کے سبب بارش میں اضافہ

   

حیدرآباد 26 مئی (پی ٹی آئی) یونیورسٹی آف حیدرآباد کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق تلنگانہ، ٹاملناڈو اور کیرالا میں شہری علاقوں کے رقبہ میں وسعت کے سبب حالیہ چند برسوں کے دوران ان ریاستوں کے شہروں میں بارش میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی ہند کے شہروں میں انتہائی موسلا دھار بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں ڈسمبر 2015 کے دوران ٹاملناڈو کے شہر چینائی میں ہوئی تباہ کن بارش کے علاوہ ستمبر 2016 ء کے دوران تلنگانہ کے شہر حیدرآباد و متصلہ علاقوں اور اگسٹ 2018 ء کے دوران کیرالا کے مختلف شہروں میں ہوئی طوفانی بارش بھی شامل ہے۔