تلنگانہ:بیٹے کی شادی کے چند گھنٹے پہلے باپ کی موت

   

حیدرآباد13فروری (یو این آئی) بیٹے کی شادی کے چند گھنٹے پہلے باپ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ جگتیال میں اتوار کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جگتیال کے بی انجیلو نامی ریٹائرڈ آر ٹی سی ڈرائیور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے بیٹے کی شادی اتوار کو11 بجے دن تھی۔ تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں، دوست احباب رشتے دار جمع ہوگئے تھے کہ اچانک صبح انجیلو کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ دلہے کے باپ کی موت کے ساتھ ہی شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔