حیدرآباد۔6 جنوری(یواین آئی) دل کا دورہ پڑنے سے اندرون گھنٹہ ماں اور بیٹے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ میدک کوچن پلی گاوں میں پیش آیا۔ 36سالہ نرسمہاگوڑ کی ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ اندرون ایک گھنٹہ اس کی ماں 57 سالہ لکشمی کی قلب پر حملہ سے موت ہوگئی ۔ نرسمہا گوڑ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا ۔ اس کو اسپتال منتقل کیا گیا ، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جب اس کی ماں کو اس کا علم ہوا تو وہ بیٹے کی موت کاصدمہ پرداشت نہیں کرسکی اور گر پڑی۔ اس کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔