حیدرآباد 23نومبر(یواین آئی) تلنگانہ میں سردی کی شدت میں کمی آئی اور اقل ترین درجہ حرارت معمول کی سطح پر آگیا ہے تاہم، شمالی اضلاع میں درجہ حرارت اب بھی 10 سے 13 ڈگری کے درمیان ہے ، آج اعظم ترین درجہ حرارت کومرم بھیم میں 10.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا الرٹ جاری کر دیا ۔ خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ برقرار ہے ، جس سے آئندہ 48 گھنٹوں میں گہرے دباو میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے زیر اثر، کل اور منگل کو جنوبی اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش ہو سکتی ہے ۔ محکمہ کے مطابق، آئندہ دو سے تین روز تک اقل ترین درجہ حرارت معمول کی سطح پر رہیگا ۔ شمالی اضلاع میں سردی کم ہونے کے باوجود کہر کا امکان ہے ۔ صنعتی علاقوں، سبزہ زاروں اور ذخائر آب کے قریب کہر نظر آ سکتی ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی درجہ حرارت کم ہے ۔ ایچ سی یو کے قریب 16.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
