تلنگانہ:شادی شدہ عورت اور اس کے عاشق کی خودکشی

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): ایک شادی شدہ عورت اور اس کے عاشق نے میدک ضلع میں ریل پٹری پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کی شناخت 29 سالہ ایم سنتوشی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ ملکاج گیری کے پرشانت نگر کی ساکن بتائی گئی ہے۔ اس کی شادی دس سال قبل مٹلوری شنکر جو پیشہ سے ڈرائیوربتایاگیا ہے انہیں تین بچے ہیں۔ اس عاشق کی شناخت روی کمار ساکن مرجال گوڑہ ملکاج گیری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ وہ ایک خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔

ملکاج گیری پولیس کے مطابق شادی سے قبل سنتوشی کی ملاقات روی کمار سے ہوئی تھی۔ جب وہ دونوں ایک شاپنگ مال میں کام کیا کرتے تھے۔ تین سال قبل ان دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد وہ دونوں کے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہا اور ان دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے۔ سنتوشی کے شوہر کو اس پر شک ہوگیا اور اس معاملہ کو لے کر کئی مرتبہ ان میں جھگڑابھی ہوا۔ 19 مئی منگل کی صبح ان دونوں میں دوبارہ جھگڑا ہوا اور شدید غصہ کے عالم میں سنتوشی نے گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ سنتوشی کے شوہرنے ملکاج گیری پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر سنتوشی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ گھر چھوڑکر جانے سے قبل اس نے ایک خودکش نوٹ چھوڑ گئی جس میں اس نے لکھا کہ ”میں اپنی زندگی ختم کرنے جارہی ہوں۔ میری موت کیلئے کوئی بھی ذمہ نہیں ہے۔ میرے بچوں کا خیال رکھنا۔“ اسی شب سنتوشی اور اس کا عاشق روی کی نعشیں میدک ضلع کے چیگونٹا علاقہ میں ریلوے پٹری پر پائی گئیں۔ روی کمار کی نعش کے پاس اس کی ملازمت کا شناخت کارڈدستیاب ہوا جبکہ سنتوشی کو اس کے شوہر نے شناخت کرلی۔ ان کی موٹرسیکل بھی ریلوے پٹری کے پاس پائی گئی۔“

ریلوے پولیس اور چیگونٹا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔