تلنگانہ:لوور مانیر ڈیم سے پانی کا اخراج

   

حیدرآباد۔ وزیر بی سی ویلفیر و سیول سپلائز گنگولہ کملاکر نے کریم نگر لوور مانیر ڈیم کے تین دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔ آبی وسائل کے عہدیداروں نے پانی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس پروجیکٹ میں پانی کی سطح 22.792ٹی ایم سی تک جاپہنچی جبکہ اس کی مکمل آبی گنجائش 24.034ٹی ایم سی ہے ۔ تین دروازے کھول کر 6000 کیوزک پانی چھوڑا ۔بعد ازاں رات میں دو دروازے بند کردیئے گئے اور ایک دروازے سے 2300کیوزک پانی چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاو کے بعد اس سے 2300کیوزک پانی کو خارج کیاگیا۔اسی دوران پانی کو چھوڑنے کا نظارہ دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی کیونکہ اس پروجیکٹ کے دروازے تقریبا چار سال کے عرصہ کے بعد کھولے گئے تھے ۔2016میں ویمل واڑہ اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کا شدید بہاو دیکھا گیا تھا۔