تلنگانہ:کانگریس لیڈروں کے مکانات کی آئی ٹی نے تلاشی لی

   

حیدرآباد 2 نومبر ( یو این آئی ) مہیشورم کانگریس امیدوار لکشماریڈی اور بڈنگ پیٹ مئیر پی نرسمہاریڈی کے مکان کی آئی ٹی حکام نے تلاشی لی۔تُکوگوڑہ اور اکبرباغ میں لکشماریڈی کے فارم ہاؤز کی تلاشی لی گئی۔ حکام نے بڈنگ پیٹ،نارسنگی، بنجارہ ہلز میں چھاپے مارے ۔ صبح 5 بجے سے حکام نے بالاپور کانگریس لیڈر پی نرسمہا ریڈی کے مکان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے وقت نرسمہا ریڈی اور ان کے شوہر گھر پر نہیں تھے ۔ حکام نے بی آر ایس لیڈر لکماریڈی کے گھر کی بھی تلاشی لی۔ آئی ٹی حکام صبح ان کے گھر پہنچے اور تلاشی لی ۔