حیدرآباد :11جنوری(یو این آئی ) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں واقع کاکتیہ میڈیکل کالج میں کورونا کی ہلچل دیکھی گئی جہاں 15 طلبہ کورونا سے مثبت پائے گئے جس کے بعد کالج میں کووڈ سے متاثرہ طلبہ کی تعداد 41 ہو گئی ہے ۔ ان کا علاج گھروں میں الگ تھلگ رکھتے ہوئے کیاجارہا ہے ۔ کالج کے پروفیسرس اور طلبہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ کالج میں کورونا معاملات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ طلباء کو شبہ ہے کہ کورونا کے سبب انہیں پڑھانے والے پروفیسرز بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ریاست بھر میں کورونا معاملات بڑھ رہے ہیں۔