تلنگانہ ،تیز رفتار ترقی پذیر ریاست

   

نارائن پیٹ میں چیف منسٹرکی سالگرہ پر خون کا عطیہ کیمپ رکن اسمبلی کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی کی نگرانی میں مختلف سیوا پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ 15 جنوری کو گورنمنٹ ہاسپٹلوں میں مریضوں میں پھل کی تقسیم اور شجرکاری پروگرام انجام دئے گئے اور کل میگا خون کا عطیہ کیمپ کا سرکاری دواخانہ میں بڑے پیمانے پر انجام دیا گیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ ریاست کو علحدہ ریاست کی تشکیل کے چند سالوں میں ترقی کے میدان میں ملک کی دیگر ریاستوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ چنانچہ آج ریاست تلنگانہ ملک کی سب سے زیادہ تیز رفتار ترقی والی ریاست بن گئی ہے ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ ان کے حلقہ اسمبلی میں دیگر منڈلوں میں بھی اس طرح کے سیوا پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ بعد ازاں خون کا عطیہ دینے والے افراد کو سرٹیفکیٹ دئے گئے ۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے سرکردہ ٹی آر ایس قائدین اور کثیر تعداد میں شرکت کی ۔