حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : موبائل وائی ۔ فائی کے استعمال میں تلنگانہ اور کیرالا نیشنل لیڈرس بن کر ابھرے ہیں ۔ مرکزی وزارت اسٹائسٹکس اینڈ پروگرام ایمپلیمنٹیشن کے ’ جامع ماڈیولر سروے ۔ ٹیلی کام 2025 ‘ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ اس سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ اربن تلنگانہ میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی جانب سے وائی ۔ فائی کے استعمال کی شرح سب سے زیادہ 20.5 فیصد ہے ۔ اس کے بعد کیرالا میں یہ شرح 19.6 فیصد ہے ۔ 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی مجموعی آبادی میں وائی ۔ فائی کے استعمال میں کیرالا کی شرح 15.6 فصد ہے ۔ اس کے بعد تلنگانہ میں یہ شرح 11 فیصد ہے ۔ ان دو ریاستوں کے علاوہ ، دوسری بڑی ریاستوں ، جن میں شمال مشرقی ریاستیں شامل نہیں ہیں ۔ یہ شرح 10 فیصد سے متجاوز نہیں ہے ۔ مہاراشٹرا اور دہلی میں یہ شرح 8.5 فیصد ہے ۔۔