حیدرآباد 6۔اگست (سیاست نیوز) کنوینر تلنگانہ آئی سیٹ پروفیسر کے راجی ریڈی نے بتایا کہ آئی سیٹ امتحانات کی فائنل کی اور نتائج 27 اگست کو 3 بجے سہ پہر سمینار ہال یونیورسٹی کالج آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل میں جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سیٹ امتحانات کا 27 اور 28 جولائی کو 14 ریجنل سنٹرس پر انعقاد عمل میں آیا۔ انٹرنس میں 68781 امیدواروں نے شرکت کی۔ پروفیسر آر لمبادری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن اور پروفیسر ٹی رمیش صدرنشین آئی سیٹ و وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی نتائج جاری کرینگے ۔ ر