تلنگانہ آئی سیٹ نتائج کی آج اجرائی

   

حیدرآباد ۔28۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس میں داخلہ کیلئے کاکتیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ آئی سیٹ امتحانات کے نتائج کل 29 جون جمعرات کو سہ پہر 3.30 بجے جاری کئے جائیں گے۔ کنوینر پی ورا لکشمی نے یہ بات بتائی ۔ آئی سیٹ امتحان 26 اور 27 مئی کو منعقد کیا گیا تھا۔ امتحانات میں 70,000 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ امیدوار اپنے نتائج ویب سائیٹ https://icet.tsche.ac.in پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ر