تلنگانہ آئی پی ایس ایسوسی ایشن کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 29مارچ (سیاست نیوز) سکریٹری آئی پی ایس ایسوسی ایشن انجنی کمار نے کہا ہے کہ تلنگانہ آئی پی ایس ایسوسی ایشن نے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ اور وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جسٹس این وی رمنا نے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ انہوں نے یہ چیک تلنگانہ بھون کے ڈپٹی کمشنر جی رام موہن کو نئی دہلی میں گذشتہ روز حوالے کیا۔ اسی دوران ہیرٹیج فوڈس نے بھی ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا۔ جملہ ایک کروڑ روپے میں سے 30 لاکھ روپے آندھراپردیش کے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ ، 30 لاکھ روپے تلنگانہ کے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ ، 10 لاکھ روپے کرناٹک کے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ، 10 لاکھ روپے ٹاملناڈو کے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ ، 10 لاکھ روپے مہاراشٹرا کے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ اور 10 لاکھ روپے دہلی کے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی نے اتوار کو اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے سلسلہ میں اس کمپنی کے نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر بھونیشوری نے کہا کہ ہم غیرمعمولی وقت سے گزررہے ہیں۔ میں ملک کے ہر فرد پر زور دیتی ہوں کہ وہ گھر پر اور محفوظ رہیں۔ ملک کے ذمہ داری شہری کے طور پر اپنے آپ پر قابو پائیں اور اس عالمی وباء کو روکنے کے طریقہ کے طور پر سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔