تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی حمایت میں سی پی آئی کا احتجاج

   

حیدرآباد27نومبر(یواین آئی) غیر مشروط طورپر ملازمت سے رجوع ہونے کی تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کو اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی حمایت میں سی پی آئی کی جانب سے حیدرآباد کلکٹریٹ کے محاصرہ کی کوشش کی گئی۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ سی پی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کلکٹریٹ کے محاصرہ کیلئے پہنچی تھی۔ان کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر موافق ملازمین اور مخالف حکومت نعرے بازی کی۔اس موقع پر پولیس نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔ان احتجاجیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرٹی سی ملازمین کے تئیں انتظامیہ اور حکومت کے رویہ کو افسوسناک قرار دیااور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمت سے رجوع ہونے والوں کو اس کی اجازت دی جائے ۔