تلنگانہ آرٹی سی کے ہڑتالی ملازمین کی ریلیاں

   

حیدرآباد ،23 نومبر (یو این آئی) آرٹی سی کی ہڑتال پرتلنگانہ حکومت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل نہ ملنے پر ملازمین کی جے اے سی کی جانب سے آج تمام بس ڈپوز کے سامنے آرٹی سی بچاو ریلیاں نکالی گئیں۔ملازمت سے رجوع ہونے کے لئے ورکرس کی پہل کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل اس خصوص میں سامنے نہیں آیا ہے ۔آرٹی سی بچاو کے نعروں کے ساتھ پلے کارڈس تھام کر ہڑتالی ملازمین نے بڑی تعداد میں اس ہڑتال میں حصہ لیا۔دوسری طرف پولیس کی بھاری جمعیت ڈپوز میں تعینات کردی گئی تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی کو روکا جاسکے ۔