تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی تائید میں اے پی میں مظاہرے

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونینوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی ملازمین کی جاری غیر معینہ مدت کی بس ہڑتال پر اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اس ہڑتال کی مکمل تائید کا اعلان کیا ۔ آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے منظم کئے گئے ۔