تلنگانہ آر ٹی سی میں 3038 جائیدادوں پر عنقریب تقررات

   

درمیانی افراد پر بھروسہ کرکے نوجوان دھوکہ نہ کھائیں۔ وی سی سجنار کا مشورہ
حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی میں بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب تلنگانہ آر ٹی سی میں 3038 جائیدادوں پر تقررات کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے گورنمنٹ ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ تقررات کا یہ عمل مکمل میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ درمیانی افراد کی کوئی مداخلت نہیں رہے گی اور نہ ہی کوئی بے قاعدگیوں کی گنجائش رہے گی ۔ تقررات کا یہ عمل مکمل شفاف رہے گا ۔ انہیں اس بات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے کہ چند افراد آر ٹی سی میں ملازمتیں فراہ کرنے کا بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ وہ نوجوانوں اور ان کے والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے دغا باز افراد پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ نہ کھائے ۔ چور دروازے سے ملازمتیں حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہرگز ملازمتیں فراہم نہیں کی جائیں گی ۔ آر ٹی سی ملازمتیں فراہم کرنے کاو عدہ کرتے ہوئے بھاری رقم کا ڈیمانڈ کرنے والوں پر بھروسہ کرتے ہوئے نوجوان دھوکہ نہ کھائیں ۔ اگر اس طرح کے کوئی افراد ان سے رجوع ہو رہے ہیں تو ان کی تفصیلات مجھے ( سجنار)کو فراہم کریں یا مقامی پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کروائے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت تشکیل پانے کے بعد نقصان میں چلنے والا آر ٹی سی ادارہ نفع بخش ادارہ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ بالخصوص خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے بعد بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کیک تعداد میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ اور آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے نئی بسیں بھی خریدی جارہی ہیں۔ 2