تلنگانہ آر ٹی سی کو 1085 الیکٹرک بسیں حاصل ہوں گی

   

حیدرآباد ۔24 ۔ فروری (سیاست نیوز) ریاست میں آر ٹی سی کو اولیکٹرا گرین ٹیک لمٹیڈ کمپنی نے 1085 الیکٹرک بسیں سربراہ کرے گی۔ اس سلسلہ میں اولیکٹرا کمپنی اور ٹی جی ایس آر ٹی سی کو لیٹر آف انٹینٹ (LOI) جاری کیا ہے۔ پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت ماحولیات کے مطابق ایندھن کی بچت اور برقی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ٹی جی ایس آر ٹی سی کو اولیکٹرا 12 میٹر چوڑی لو فلور بس سربراہ کرے گی۔ اس میں اے سی اور نان اے سی بسیس شامل ہیں۔ مقامی سڑکوں کی نوعیت کا جائزہ لینے کے بعد ان بسوں کو تیار کیا گیا ہے ۔ یہ بسیس ایک مرتبہ چارج کرنے پر 250 کیلو میٹر تک چلتی ہیں۔ تقریباً 45 منٹ میں بسوں کی چارجنگ ہوجائے گی۔ ان بسوں میں وہیل چیر مسافرین کیلئے خصوصی جگہ الاٹ کی گئی ہے۔ اس طرح کی 3600 بسیں ملک بھر میں کامیابی سے چلائی جارہی ہیں۔ اس کمپنی کو فی الوقت 10,000 الیکٹرک بسیں تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے۔ اس موقع پر اولیکٹرا کمپنی کے ایم ڈی مہیش بابو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میک ان انڈیا کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سطح کی الیکٹرک بسیں تیار کی جارہی ہیں۔2