کرایوں میں اضافہ سے یومیہ 2 کروڑ کی آمدنی، راکھی تہوار کو 20 کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد ۔ 31 اگست (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نفع بخش سرکاری پبلک سیکٹرس اداروں کو خانگی شعبوں کے حوالے کررہی ہے جبکہ تلنگانہ حکومت گذشتہ چند برسوں سے نقصان میں چلنے والے آرٹی سی کو نفع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ حکومت کی حوصلہ افزائی سے تلنگانہ آر ٹی سی نقصانات پر قابو پاتے ہوئے ترقی اور فائدہ بخش ادارے کی سمت گامزن ہورہی ہے۔ تلنگانہ آر ٹی سی تقریباً 2500 کروڑ وپئے کے خسارے میں اس کو فائدہ بخش ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے 100 دن کی خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی جس پر عمل کرنے سے اس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اخراجات میں کمی کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے جو اضافی مالی بوجھ عائد ہورہا ہے اس پر قابو پانے کیلئے ڈیزل سیس وصول کیا جارہا ہے جس سے آر ٹی سی کی یومیہ آمدنی 2 کروڑ روپئے تک پہنچ چکی ہے۔ حالیہ لئے گئے تازہ فیصلوں سے جاریہ مالیاتی سال کے ابتداء سے ڈپوز فائدے کی راہ پر گامزن ہوگئے ہیں۔ ماہ اپریل میں 4 مئی سے 8 ڈپوز فائدے میں آگئے۔ جون میں فائدے میں چلنے والے ڈپوز کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی۔ ان مختلف ڈپوز سے 7.42 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ مسلسل تعطیلات سے ماہ جولائی میں تھوڑی آمدنی گھٹی ہے تاہم چار ڈپوز فائدے میں پہنچ گئے۔ ماہ اگست میں راکھی تہوار کی وجہ تہوار کے دن آر ٹی سی کو 20 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ آر ٹی سی کے اعلیٰ عہدیدار جاریہ مالیاتی سال کے اختتام تک مزید ڈپوز کو فائدے میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ آر ٹی سی کو فائدے بخش ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک 5 رکنی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملک کے 8 ریاستوں کا دورہ کرایا گیا۔ ان کی جانب سے رپورٹ وصول ہونے کے بعد اچھے اقدامات کو اپناتے ہوئے تلنگانہ میں عمل آوری کی گئی۔ آر ٹی سی کی جانب سے صرف بسوں کی آمدنی کے علاوہ دوسری آمدنی کے ذرائع بھی تلاش کئے جارہے ہیں۔ آر ٹی سی کارگو سرویس کامیاب ہوئی ہے۔ آر ٹی سی ہاسپٹل، نرسنگ کالج، آئی ٹی آئی کالج بھی توقع کے مطابق نتائج فراہم کررہے ہیں جس کے بعد آر ٹی سی ZIVG نامی برانڈ سے پانی کے بوتلوں کو متعارف کرارہی ہے۔ اس کے ٹنڈر کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کو بسیں چلانے کی منصوبہ بندی تیار کی جارہی ہے۔ 30 مقامات پر پٹرول پمپس قائم کرنے کی تجویز ہے۔ مختلف اداروں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ن
تین مار ملنا کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد ۔ 31 اگست (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس نے چنتاپنڈونوین عرف تین مارملنا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گمبھی راؤ پیٹ علاقہ کے ایم پی ٹی سی کملاکر ریڈی کی شکایت پر پولیس گچی باؤلی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔