تلنگانہ آر ٹی سی ہڑتال کو مختلف گوشوں سے تائید

,

   

نلگنڈہ ٹی این جی اوز قائدین کی بائیک ریالی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آر ٹی سی ملازمین کی 12 یوم سے جاری ہڑتال کو مختلف گوشوں بشمول تلنگانہ این جی اوز یونین ضلعی یونٹوں سے بھی تائید حاصل ہورہی ہے ۔ اس طرح ہڑتال میں شدت پیدا ہورہی ہے اور ہڑتالی ملازمین کی ہمت افزائی ہورہی ہے، بتایا جاتا ہے کہ ہڑتالی ملازمین کو بڑھتی تائید کے طور پر آج نلگنڈہ ٹی این جی اوز یونین قائدین اور ملازمین کے زیر اہتمام آج بائیک ریالی منظم کر کے اپنی تائید کا اعلان کیا ۔ بائیک ریالی کے ذریعہ ٹی این جی اوز قائدین و دیگر ملازمین نے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے پاس ہڑتالی ملازمین کے علاوہ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین نے ملاقات کر کے تائید و حمایت کا تیقن دیتے ہوئے اظہار یگانگت کیا ۔ ٹی این جی اوز یونین قائدین و ٹیچرس یونین جے اے سی قائدین نلگنڈہ نے 19 ا کتوبر کے تلنگانہ بند کی بھی تائید کا اعلان کیا اور کہا کہ تلنگانہ این جی اوز قائدین و دیگر سرکاری ملازمین ٹیچرس یونین جوائنٹ ایکشن ٹی قائدین و تمام اساتذہ ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ رہیں گے اور ان کا ساتھ دے کر ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کرنے کا ٹی این جی اوز یونین قائد ضلع نلگنڈہ مسٹر شراون کمار نے اعلان کیا ۔