تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے اشتراک سے ٹرانسلیشن اور کیلی گرافی کورسیس

   

رجسٹرار یونیورسٹی سے کورس کے آغاز کے لیے اردو اکیڈیمی کی نمائندگی
حیدرآباد : ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے پروفیسر جی لکشما ریڈی رجسٹرار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور اردو اکیڈیمی اور امبیڈکر یونیورسٹی کے اشتراک سے چھ ماہی ڈپلوما کورس ان ٹرانسلیشن اور ڈپلوما کورس ان کیلی گرافی کے آغاز کے لیے تحریری نمائندگی کی ۔ پروفیسر جی لکشما ریڈی رجسٹرار نے ان کورسیس کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور تیقن دیا کہ یونیورسٹی اس سلسلہ میں بہت جلد مثبت فیصلہ کرے گی ۔ اس موقع پر اردو اکیڈیمی کے عہدیدار و ارکان عملہ وی کرشنا سپرنٹنڈنٹ ، محمد اشد مبین زبیری اور محمد رفیع بھی موجود تھے ۔۔