حیدرآباد :۔ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے تلنگانہ کے دسویں جماعت کے اردو میڈیم طلباء وطالبات کو ان کی بہتر تعلیمی کارکردگی پر بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ سال 2018-19 کے 118 اردو طلباء وطالبات کو کمشنر سکنڈری ایگزامنیشن سے میرٹ کے حساب سے فہرستیں حاصل کی گئی تھیں اور ان طلباء وطالبات کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا ، ان کے ایوارڈز جن میں فی کس مبلغ 5,000 روپئے اور سند شامل ہے جس کی ہدایت پر صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری متعلقہ مدارس کو روانہ کردیے گئے ہیں ۔ اردو اکیڈیمی کے اعلامیے میں متعلقہ اہل طلباء و طالبات سے خواہش کی گئی ہے کہ اپنے چیک و اسناد اپنے اپنے متعلقہ مدارس سے حاصل کرلیں ۔ تمام ایوارڈ یافتگان کی فہرست تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی ویب سائٹ
urduacademyts.com
پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔۔