کے کویتا رکن پارلیمنٹ مہمان خصوصی ، ارکان اسمبلی گنیش گپتا ، عامر شکیل کی مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام 14 فروری بروز جمعرات کو 6 بجے شام نظام آباد میں کل ہند مشاعرہ و سمینار منعقد کیا جارہا ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست میں فروغ اردو کے ضمن میں جناب محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی صدارت میں الجعیدی کامپلکس گراونڈ متصل لمرا گارڈن فنکشن ہال ، بودھن روڈ ، نظام آباد میں کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ اس مشاعرے میں محترمہ کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کررہی ہیں جب کہ ارکان اسمبلی جناب گنیش گپتا ، جناب عامر شکیل مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ اس مشاعرے میں جناب منظر بھوپالی ، جناب نعیم اختر برہان پوری ، جناب اکبر کاشف ، جناب ثاقب جنیدی منگلور ، جناب جمیل ساحر مالیگاؤں ، جناب محمد عبدالرحیم قمر ، جناب جلال اکبر ، جناب شریف اطہر ، جناب اشفاق آصفی ، جناب جمیل نظام آبادی ، ڈاکٹر ضامن علی حسرت ، جناب سوز نجیب آبادی ، جناب شیخ احمد ضیا ، جناب کبیر احمد شکیل ، جناب اقبال شانہ ، جناب معین راہی ، جناب عبدالقدیر حسامی ، جناب رضی شطاری شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ اسی دن شام میں فروغ اردو اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی صدارت میں سمینار بھی منعقد ہوگا ۔ جس میں ڈاکٹرعبدالقوی اور ڈاکٹر ناظم الدین مقالے پیش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مشاعرہ اور سمینار میں شریک شعرائے کرام و اسکالرس کو توصیف نامے پیش کئے جائیں گے ۔ ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے محبان اردو سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان پروگرامس میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔