حیدرآباد :۔ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے دفتر واقع حج ہاوز نامپلی میں تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کے موقع پر جناب محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ریاست میں فلاح اور بہبود کے علاوہ ترقی کے زمروں میں بہترین مظاہرہ کیا ہے جو قابل فخر ہے اور دیگر ریاستوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے اور ریاست تلنگانہ میں جہاں 90 فیصد ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کی آبادی ہے ۔ اس بنیاد پر تلنگانہ حکومت نے سماج کے ان طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے ۔ آپسی بھائی چارہ کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم ہو کہ سائنس و ٹکنالوجی ، سماجی و ریاضی علوم ، ہر میدان میں باضابطہ منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ہمیں اس تلنگانہ میں تمام طبقات کے باہم آپسی اتحاد و اتفاق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنا چاہئے ۔ اس تقریب میں ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر / سکریٹری اکیڈیمی ، سپرنٹنڈنٹ وی کرشنا ، شیخ اسمعیل ، سید عبدالرحیم ، محمد جنید اللہ بیگ ، اطہر خاں ، محمد رجب علی پاشاہ ، اسمعیل جاوید ، اختر حسین ، محمد فضل الرحمن ، ذاکر حسین و دیگر اسٹاف ممبران شریک تھے ۔۔