تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد کی ودیا کمیشن سے ملاقات

   

محبوب نگر /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد نے ریاستی صدر خواجہ الدین کی قیادت میں تلنگانہ ودیا کمیشن کے چیرمین مرلی آئی اے ایس ریٹائرڈ سے ملاقات کرکے اردو میڈیم اسکولس کو درپیش مسائل سے واقف کروایا ۔ 31 اضلاع کے سرکاری اور زیڈ پی کا ڈاٹا منسلک کرتے ہوئے اساتذہ کی جایئدادوں ، عمارت کیت عمیر وغیرہ پر یادداشت پیش کی۔ اضافی کمرے ( جماعتیں) تحتانیہ سے وسطانیہ پھر فوقانیہ مدرسہ کو ترقی دینا اور آر ٹی آئی 2009 کے تحت ترقی شدہ مدارس میں نئی اسامیوں کی منظوری تحتانیہ مدارس کیلئے پی ایس صدر مدرسین کی منظوری جدید آنگن واڑی مراکز اردو ذریعہ تعلیم ، فوقانیہ میں مضمون واری اساتذہ کے تقررات ، چیرمین ودیا کمیشن نے اس پر غور کرکے اقدامات کا تیقن دیا ۔