تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

   

دہلی میں کانگریس قائد ڈی سنجے کی ملکارجن کھرگے اور مانک راؤ ٹھاکر سے بات چیت

نظام آباد ۔18 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے آئی سی سی صدر مسٹر ملیکارجن کھرگے اور کانگریس پارٹی تلنگانہ کے انچارج مسٹر مانک راؤ ٹھاکرے سے نظام آباد سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و فرسٹ مئیر اور نے اپنے دہلی دورہ کے موقع پر ملاقات کی۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما و سابقہ صدر پردیش کانگریس ڈی۔ سرینواس کی صحت، کانگریس پارٹی کی مضبوطی، آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے تیار کی جانے والی حکمت عملی اور اگلے تلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات جیتنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں اعلیٰ رہنماؤں اور ڈی سنجے کے درمیان تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی صدر ملکا ارجن کھرگے و تلنگانہ کانگریس پارٹی انچارج مانکم راو ٹھاکرے نے ڈی سنجے کو بتایا کہ انکے والد ڈی سرینواس نے کانگریس پارٹی کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ کانگریس پارٹی کے لیے انمول ہیں۔ڈی سنجے کو ان قائدین نے آنے والے تلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کیلئے متحدہ ضلع بالخصوص شہر نظام آباد اربن میں اپنے آپ کو وقف کردینے کا بھی مشورہ دیا. ڈی سنجے کی اس طرح پارٹی ہائی کمان و کانگریس پارٹی کے اعلیٰ قائدین و کئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد تلنگانہ بالخصوص ضلع و شہر نظام آباد کی سیاست گرمائی ہوئی ہیں اور اب یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ تلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں نظام آباد اربن سے کانگریس پارٹی امیدوار کے طور پر ڈی سنجے کو ہی ٹکٹ دیا جانا یقینی مانا جارہا ہے۔