تلنگانہ اسمبلی بجٹ اجلاس کا 15 مارچ سے انعقاد

,

   

پہلے دن گورنر کا خطبہ، 18 مارچ کو بجٹ پیش ہوگا
حیدرآباد : تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس 15 مارچ سے منعقد ہونے کا قوی امکان ہے۔ حکومت نے اسمبلی کے بجٹ سیشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ چیف منسٹر نے چار دن قبل پرگتی بھون میں اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے بجٹ سیشن کا جائزہ لیا تھا۔ حکومت گریجویٹ حلقوں کی رائے دہی کے دوسرے دن یعنی 15 مارچ سے بجٹ اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو 15 مارچ کو 11 بجے گورنر کے خطبہ سے بجٹ اجلاس 2021-22 کا آغاز ہوگا۔ 16 مارچ کو آنجہانی قائدین کو تعزیت کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ 17 مارچ کو گورنر کے خطبہ پر اظہار تشکر مباحث ہوگی۔ 18 مارچ کو 11.30 بجے بجٹ پیش کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا تھا کہ بجٹ اُمید افزا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ریاستی بجٹ کی تیاریاں آخری مرحلہ میں ہیں۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے حال ہی میں یہ اشارہ دیا تھا کہ ریاستی بجٹ برائے 2021-22 ء سابق بجٹ سے زیادہ بہتر ہوگا جس میں بہبودی اور ترقیاتی پروگراموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق وزیر فینانس ہریش راؤ مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ روزانہ جائزہ اجلاس لے رہے ہیں۔