اسپیکر نے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت نہیں دی ، صدر جمہوریہ سے شکایت کرنے کانگریس کا فیصلہ
حیدرآباد۔7۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس ارکان اسمبلی نے اسمبلی سے اس وقت واک آؤٹ کردیا جب اسپیکر نے انہیں اظہار خیال کی اجازت نہیں دی ۔ وزیر فینانس ہریش راؤ کی بجٹ تقریر کے دوران سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ساتھی ارکان کے ساتھ نشستوں کے قریب سے احتجاج کر رہے تھے ۔ بھٹی وکرمارکا نے پوائنٹ آف آرڈر کے تحت اسپیکر کو اظہار خیال کی اجازت دینے کی اپیل کی ۔ وہ اپنی نشست سے کافی دیر تک مائیک دیئے جانے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بجٹ تقریر کے دوران پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت سے انکار کیا جس کے بعد بھٹی وکرمارکا ، سریدھر بابو ، راج گوپال ریڈی ، جگا ریڈی اور سیتکا نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ بعد میں میڈیا پوائنٹ پر بھٹی وکرمارکا نے الزام عائد کیا کہ ایوان کی کارروائی غیر جمہوری انداز میں چلائی جارہی ہے۔ پوائنٹ آف آرڈر پر اسپیکر کو اظہار خیال کی اجازت دینا چاہئے ۔ اسپیکر نے اسمبلی قواعد کو ملحوظ نہیں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تائید کرنے والے ارکان کو مائیک دیا جار ہا ہے۔ بھٹی وکرمارکا نے ایوان میں ارکان کی توہین کی شکایت کی اور کہا کہ ایوان کو چلانے کے طریقہ کار پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو مکتوب روانہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو حکومت کے دباؤ کے بغیر غیر جانبداری سے کارروائی چلانی چاہئے ۔ کانگریس کے ارکان عوام سے منتخب ہوکر آئے ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔ موجودہ صورتحال کیلئے انہوں نے اسپیکر کو ذمہ دار قرار دیا ۔ سریدھر بابو نے کہا کہ دستور کی دفعہ 171 کے تحت بجٹ سیشن کا آغاز گورنر کے خطبہ سے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا رویہ افسوسناک ہے۔ کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے کہا کہ کے سی آر جمہوری انداز کے بجائے شاہی طرز پر حکومت چلا رہے ہیں۔ ر