تلنگانہ اسمبلی میں 7 سرکاری بلز کی منظوری کا امکان

   

حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں 7 مختلف سرکاری بلز کی منظوری کا امکان ہے۔ اجلاس کے پہلے دن حکومت نے 7 بلز ایوان میں پیش کئے جن میں تلنگانہ پیمنٹ آف سالریز اینڈ پنشن ترمیمی آرڈیننس 2024 ، تلنگانہ میونسپلٹیز ترمیمی آرڈیننس 2024 ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 ، تلنگانہ گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 شامل ہیں۔ 16 ڈسمبر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں آرڈیننس کی جگہ بلز کو منظوری دی جائے گی۔ حکومت نے تلنگانہ پاور فینانس کارپوریشن، تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی سالانہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ تلنگانہ پنچایت راج ترمیمی آرڈیننس 2024 ایوان میں متعارف کیا گیا۔ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعہ قوانین میں ترمیم کی ہے اور اسمبلی میں بل کی صورت میں آرڈیننس کو قانونی شکل دی جائے گی۔1