تلنگانہ اسمبلی چناؤ ڈسمبر میں ہوں گے: کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر اور بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات شیڈول کے مطابق ڈسمبر کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہوں گے۔ لوک سبھا اور اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کی اطلاعات کے دوران کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یکساں انتخابات سے متعلق مباحث محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ اسی دوران بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے تلنگانہ اسمبلی چناؤ کے التواء سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا اور کہا کہ تلنگانہ کے چناؤ مقررہ وقت پر ڈسمبر میں ہوں گے۔