تلنگانہ اسمبلی کا آج اجلاس، ہریش راؤ بجٹ پیش کریں گے

   

حیدرآباد۔8ستمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔حکومت تلنگانہکی دوسری معیاد کاپہلا مکمل بجٹ ریاستی حکومت کی جانب سے 11:30 بجے دن وزیر فینانس ہریش راؤ پیش کریں گے۔ بجٹ سیشن کے آغاز کے سلسلہ میں اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے آج پدما راؤ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے ہمراہ دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ بتایاجاتا ہے کہ 9ستمبر کو بجٹ سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست کا مکمل بجٹ پیش کردیا جائے گا ۔