تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

   

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا۔ تصرف بل پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے تفصیلی جواب کے بعد اسپیکر سرینواس ریڈی نے اسمبلی کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ 15 مارچ سے بجٹ سیشن کا آغاز ہوا تھا اور 9 دن تک اجلاس کی کارروائی جاری رہی ۔ 18 مارچ کو بجٹ پیش کیا گیا تھا ۔ اجلاس کے اختتام سے قبل اسپیکر نے بتایا کہ 9 دنوں میں 47 گھنٹے 44 منٹ کارروائی رہی جس میں 35 سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ 19 سوالات کے جوابات ایوان میں تحریری طورپر داخل کئے گئے۔ تحریک توجہ دہانی کے تحت ایک مسئلہ پر مباحث ہوئے ۔ 70 ارکان نے ضمنی سوالات کئے جبکہ 75 ارکان نے تقاریر کیں۔ چیف منسٹر نے اسمبلی میں دو بیان پیش کئے ۔ اسمبلی میں 4 بل پیش کئے گئے اور 4 منظور کرلئے گئے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس میں عدم توسیع اور عوامی مسائل کو پیش کرنے کی اجازت نہ دینے کی شکایت کی ہے۔