تلنگانہ اسمبلی کا محاصرہ کرنے کسانوں کی کوشش

   

حیدرآباد۔ نظام شوگر فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کامطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کی بڑی تعداد نے تلنگانہ اسمبلی کے محاصرہ کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔اس موقع پر پولیس نے کسانوں کو روک دیا اور ان کو حراست میں لیتے ہوئے وہاں سے منتقل کردیا۔اسمبلی سیشن جاری رہنے کی وجہ سے پولیس کا معقول بندوبست کیاگیا ہے ۔کسانوں کی تنظیم رعیتو ایکیا ویدیکا کی جانب سے یہ محاصرہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
کسانوں کی پولیس کے ساتھ بحث وتکرار ہوگئی۔کسانوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ان کسانوں نے جئے جوان جئے کسان کے نعرے لگائے ۔ان کسانوں نے حکومت کے خلاف برہمی کا بھی اظہار کیا۔