حیدرآباد 18 نومبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ اسمبلی کے احاطہ کو پلاسٹک سے پاک کیا جائیگا ۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مقننہ کمیٹی برائے تحفظ وائلڈ لائیف و ماحولیات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر اسپیکر نے اعلان کیا کہ اسمبلی کے احاطہ کو ماحولیات دوست بنایا جائیگا اور پلاسٹک کی کوئی شئے استعمال نہیں کی جائے گی ۔