حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : انفارمیشن کمیونیکیشن ٹکنالوجی ( آئی سی ٹی ) کی دوسری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ ریاست میں صنعتوں ( اسٹارٹپس ) کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ انوویشن سیل کے لیے خصوصی پورٹل کا آغاز کیا ہے ۔ پالیسی کی اجرائی کے موقع پر ٹاسک موٹرس ادارہ ، ڈاٹا فار پالیسی پر یو این ڈی پی ادارہ ، ٹی سیاٹ ، اکفائی یونیورسٹی کے درمیان مختلف امور پر معاہدے ہوئے ہیں ۔ دیہی علاقوں میں ای اسٹورس کے اہتمام میں بہترین خدمات انجام دینے والوں میں وزیر کے ٹی آر نے انعامات تقسیم کی ۔ ٹی فیس کا فوٹونک ویالی کارپوریشن نے افتتاح کیا ۔ آئی ٹی شعبہ کی خدمات کے لیے جی ایچ ایم سی ، ٹی ایس آئی آئی سی ، سیز ، ایس ٹی پی آئی ، آم چام ، ہائی سیہ ، ناسکام ، کے نمائندوں کو بھی ایوارڈس پیش کئے گئے ۔۔ N