تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن میں مسلم نمائندہ کو شامل کرنے چیف منسٹر سے مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

نظام آ باد۔۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن

TPSC

کی تشکیل جدید عمل آوری جس میں چیرمن کے علاوہ ساتھ ممبرس کا تقرر کیا گیا۔ان میں ایک تلگو لکچرر کے علاوہ ایک جرنلسٹ بھی شامل ہے۔ مسٹر احمد بخاری سکریٹری ایجو کیشن فاونڈیشن نے بتا یا ہیکہ پبلک سرویس کمیشن کے ذمہ کا فی اختیارات شامل ہیں۔جس میں بیروزگاروں کو ملازمت فراہم کر نے کے لیے مسابقتی امتحانات کا انعقاد اور انٹرویوز وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے اقلیتوں کے بہی خواہ وہمدرد سکیولر چیف منسٹر جناب کے چندراشیکھر راو سے پرزور اپیل کی ہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں مسلم طبقہ کی نمائندگی کے لیے ایک اعلی تعلیمی یافتہ شخص کو شامل کریں۔ تاکہ مستقبل میں مذکورہ ادارہ کی جانب سے مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقرات کے لیے منعقد کیے جا نے والے امتحا نات میں اردوداں امیدواروں کو دشواریاں نہ ہو سکیں۔ چیف منسٹر نے گزشتہ کی کمیٹی میں مسلم اقلیت کے طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا تقرر کیا تھا۔ مسٹر احمد بخاری نے امید ظا ھر کی ہے کہ تشکیل جدید کی گئی کمیٹی میں بھی مسلم اقلیت کے نمائندہ کو شامل کریں گے۔ اور عنقریب بڑے پیمانے پر مختلف سرکاری محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقرات ہو نے کی امید ہے۔