تلنگانہ اسپورٹس کو جلد تبدیل کیاجائے گا

   

حیدرآباد۔18جون(سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ میں اسپورٹس کی سہولتوں کو کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت جلد کھیلو انڈیا اسٹیٹ سنٹر آف ایکسلنس میں تبدیل کیاجائے گا۔ مرکزی وزارت اسپورٹس اس اسکیم کے تحت ان تمام سنٹرس برائے ایکسلنس کو ایک جگہ جمع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ریاست اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں ایک ایک سنٹر کی نشاندہی کی جائے گی جس کا مقصد ملک بھر میں اسپورٹس کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ پہلے مرحلہ کے تحت وزارت نے8ریاستوں تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، اروناچل پردیش، منی پور، میزورم اور ناگالینڈ کی نشاندہی کی ہے۔ امور نوجوان وکھیل کود کے وزیرکرن رجیجو نے کہا کہ ان مراکزکو اولمپکس میں ہندوستان کی صلاحیتوں کے بہتر مظاہرہ کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کیاجائے گا۔