تلنگانہ اضلاع میں آئندہ 2 دن بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔30۔ اکٹوبر(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آئندہ دو یوم کے دوران ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی نے زرد الرٹ جاری کیا ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ آئندہ دو یوم کے دوران بھی تلنگانہ کے علاوہ پڑوسی ریاستوں اوڈیشہ ‘ آندھراپردیش ‘ ٹاملناڈو اور دیگر مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔ چینائی میں آج ہونے والی بارش کے بعد تلنگانہ کے کئی سرحدی اضلاع میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی اور دونوں شہرو ںکے مختلف مقامات پر بھی اچانک مطلع ابرآلود ہوگیا اور بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور تیز بارش کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 3
بتایاجاتا ہے کہ چھتیس گڑھ سے تلنگانہ ریاست میں داخل ہونے والی بارشوں کا سلسلہ بھوپل پلی‘ ملوگو‘ منچریال ‘ بھدادری اور کتہ گوڑم میں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یدادری ۔بھونگیری‘ سنگاریڈی ‘ کے علاوہ وقار آباد‘ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ اور رنگاریڈی کے علاقوں میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔دونوں شہروں میں آج ونستھلی پورم‘ بالا پور‘ شمس آباد کے علاوہ کوکٹ پلی ‘ کونڈاپور‘ میاں پور‘ پٹن چیروو‘ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئندہ دو یوم کے دوران شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی سرد ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ موسم سرما کے آغاز کے بعد شرو ہونے والی ان بارشوں کے سلسلہ میں ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ اگر ان بارشوں میں شدت پیدا ہوتی ہے اور مختصر وقفہ کیلئے بھی بارش ہوتی ہے تو ایسی صورت میں درجہ حرار ت میں گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔3