حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی داخلی کرناٹک اور پڑوس میں ہوا کے دباو میں کمی ہے ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ کمارم بھیم ‘ منچریال ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ بھوپال پلی ‘ ملگ ‘ کتہ گوڑم ‘ یادادری ‘ رنگا ریڈی ‘ حیدرآباد ‘ ملکاجگری ‘ وقار آباد ‘ سنگاریڈی اور میدک میں تیز ہوائیںچل سکتی ہیں اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔