تلنگانہ اضلاع میں شدید بارش کا امکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 2 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج انتباہ جاری کیا ہے کہ عادل آباد ‘ کمارم بھیم ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ جگتیال ‘ منچریال ‘ کریمنگر ‘ پیداپلی ‘ جئے شنکر بھوپال پلی اور ملگ اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ریاست بھر میں کئی مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہیگا اور ایک یا دو موقعوں پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 29 ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ اس دوران محکمہ نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور ریاست میں کچھ مقامات پر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔